POONCH MIRROR

An Independent Urdu & English News Portal

خطِ پیر پنجال برفباری نے غریب خاندان کی چھت چھین لی

خطِ پیر پنجال برفباری کے حالیہ سلسلے نے بالائی علاقوں میں شدید تباہی مچا دی ہے، جہاں تیز ترین آندھی اور موسلا دھار برفباری کے باعث متعدد غریب و نادار افراد کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسی دوران تحصیل منڈی کے گاؤں ڈنو گام میں ایک غریب شہری علی محمد ولد حبیب ڈار کا مکان مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اس شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

پُونچھ مِرَر نیوز ڈیسک جنوری 29 ،2026

پُونچھ //نمائندہ //خطِ پیر پنجال کے بالائی علاقوں میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید برفباری اور تیز ترین آندھی نے ایک مرتبہ پھر قدرتی آفات کی سنگینی کو نمایاں کر دیا ہے۔

موسمی شدت کے اس غیر معمولی سلسلے کے دوران متعدد کمزور اور خستہ حال مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم تحصیل منڈی کے گاؤں ڈنو گام میں پیش آیا واقعہ خاص طور پر توجہ طلب ہے۔ خطہِ پیر پنجال برفباری

اطلاعات کے مطابق گاؤں ڈنو گام کے ایک غریب شہری علی محمد ولد حبیب ڈار کا رہائشی مکان تیز آندھی کی زد میں آ کر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ خاندان اچانک بے گھر ہو گیا۔ مکان کی مکمل تباہی کے بعد علی محمد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ اس شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے شب و روز گزارنے پر مجبور ہے۔خطِ پیر پنجال برفباری

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ایک انتہائی غریب طبقے سے ہے اور ان کے پاس نہ تو متبادل رہائش کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی فوری ضروریات پوری کرنے کے وسائل۔ شدید سردی، برفباری اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنا بچوں اور خواتین کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ خطہِ پیر پنجال برفباری

See also  Waqf Board Administrator Visits Duroshahid Graveyard, Clarifies It Is a Common Burial Ground for All Muslims

علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری طور پر عارضی رہائش، کمبل، راشن اور مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کسی حد تک سہارا حاصل کر سکیں۔ خطہِ پیر پنجال برفباری

اس کے ساتھ ہی معزز رکنِ اسمبلی حلقہ حویلی اور معزز رکنِ پارلیمنٹ سے بھی پرزور اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس انسانی المیے کا فوری نوٹس لیں اور متاثرہ خاندان کے لیے خصوصی امدادی پیکیج، رہائشی سہولت اور سرکاری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔خطِ پیر پنجال برفباری

خطِ پیر پنجال جیسے دشوار گزار علاقوں میں قدرتی آفات کے بعد فوری اور مؤثر امدادی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتظامیہ اور عوامی نمائندے محض رسمی بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کی عملی داد رسی کو ترجیح دیں، تاکہ علی محمد جیسے بے سہارا افراد کو انسانی ہمدردی اور ریاستی تعاون کا حقیقی احساس ہو سکے۔خطہِ پیر پنجال برفباری

category/local-news/mandi

ضلع انتظامیہ پونچھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *