POONCH MIRROR

An Independent Urdu & English News Portal

جماعتِ اہلِ سنت صوبہ جموں کا بیداریٔ امت بلاک سطحی اجلاس چکراڑہ میں منعقد

جماعتِ اہلِ سنت

مندی پونچھ: جماعتِ اہلِ سنت کی جانب سے بیداریٔ امت کے عنوان سے ایک اہم بلاک سطحی اجلاس جامع مسجد سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا، چکراڑہ، تحصیل منڈی، ضلع پونچھ میں منعقد ہوا، جس میں علاقے کے علماء، ائمہ مساجد، سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد موجودہ دور کے فتنوں، دینی بے راہ روی، سماجی انحطاط اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قرآن و سنت کی روشنی میں امت کو اتحاد، دینی تشخص کے تحفظ اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔علمائے کرام نے کہا کہ آج کے پُرفتن دور میں امتِ مسلمہ کو فرقہ واریت، بے عملی اور فکری انتشار سے بچانے کے لیے صحیح دینی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو دینی اقدار سے جوڑنے، مساجد کو مرکزِ اصلاح بنانے اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کی اپیل کی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اہلِ سنت کا مسلک ہمیشہ اعتدال، محبت، رواداری اور قانون کی پاسداری کا درس دیتا رہا ہے، اور یہی پیغام آج کے حالات میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت کے امن، استحکام، کشمیر کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ مقامی عوام نے اس طرح کے اصلاحی و بیداری پروگراموں کے انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے جماعتِ اہلِ سنت کی کاوشوں کو سراہا۔

See also  DRAC Clears 10 Rent Cases for Govt Offices in Poonch; Two Rejected

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *